Saturday, April 22, 2017

لاہور میں ’’گونوازگو‘‘ نعرہ لگانے پر گرفتار طلبا وزیراعظم کے حکم پر رہا

وزیر ریلوے سعد رفیق کے خطاب کے دوران نعرے لگانے پر پولیس نے طلبا کو حراست میں لیا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیا، فوٹو پاکستان نیوز

 لاہور: پولیس نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی موجودگی میں حکومت مخالف اور ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگانے پر 4 طلبا کوگرفتار کرلیا جنہیں وزیراعظم کے احکامات پر رہا کردیا گیا۔
پاکستان نیوز کے مطابق لاہور میں ریلوے کے سالانہ گیمز کی تقریب جاری تھی جس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بطور مہمان خصوصی شریک تھے، وزیر ریلوے کے تقریب سے خطاب کے دوران بعض طلبا نے حکومت مخالف اور گو نواز گو کے  نعرے لگا دیئے جس پر سعد رفیق شدید برہم ہوئے اور خطاب ادھورا چھوڑ دیا جب کہ انہوں نے پولیس اور ریلوے حکام کی بھی سخت سرزنش کی۔
وفاقی وزیر کی سرزنش کے بعد پولیس نے نہتے طلبا پر دھاوا بول دیا اور کئی طلبا پر تشدد کرتے ہوئے 4 کو حراست میں لے لیا۔ تقریب میں موجود ایک طالب علم نے بتایا کہ سالانہ گیمز کی تقریب میں کراچی سمیت مختلف شہروں سے طلبا آئے ہوئے تھے جس دوران اسکول کے بچوں نے گو نواز گو کا نعرہ لگایا لیکن پولیس نے بے گناہ 4 ساتھیوں کو حراست میں لیا۔

No comments:

Post a Comment