کراچی: چھوٹے بچوں سے جب سوال کیا جاتا ہے کہ وہ کیا بنیں گے تو اکثر کی زبان پر ڈاکٹر، پائلٹ، فوجی، بزنس مین وغیرہ کی خواہشات سنائی دیتی ہیں مگر گزشتہ 15 سال میں ایسے پانچ شعبے متعارف ہوئے جنہیں اپنانے کی ہر کوئی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔
تمام ہی والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تعلیم دلوائیں کیونکہ اسی کی بدولت اُن کا بچہ آگے جاکر اچھی نوکری حاصل کرتا ہے، اسکول میں پڑھنے والے بچوں سے جب مستقبل کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے تو اکثر پرانی ہی خواہشات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
دنیا جس تیزی سےترقی کررہی ہے اسی کے ساتھ ملازمتوں کے لیے نئے شعبے بھی سامنے آئے، اکثر بچے جو بارہا دفعہ ڈاکٹر ، ٹیچر یا پائلٹ بننے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے اب وہ ان شعبوں میں خدمات سرانجام دیتے نظر آرتے ہیں۔
کمپیوٹر کی تخلیق اور انٹرنیٹ متعارف ہونے کے بعد روزگار کے لیے نئے شعبے سامنے آئے، مثلاً سافٹ ویئر انجیئر، ویب ڈویلپر وغیرہ وغیرہ۔ کم وقت میں سکون کے ساتھ پیسے کمانا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔
انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ سوشل میڈیا پر کمانے کے کئی مواقع حاصل ہوئے اور کئی لوگ انہی شعبوں سے وابستہ ہیں۔
No comments:
Post a Comment