Saturday, April 22, 2017

وزیراعظم ایک ہفتے میں مستعفی ہوں ورنہ تحریک چلائیں گے، لاہورہائیکورٹ بار

اگر چیف جسٹس کے لیے تحریک چلائی جاسكتی تو ملک بچانے کے لیے اس سے بڑی تحریک چل سكتی ہے، صدر لاہور ہائیکورٹ بار ، فوٹو؛ فائل

 لاہور: ہائیكورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاناما کیس كے فیصلے پر وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے كا مطالبہ كردیا ہے اور عندیہ دیا كہ نواز شریف كے مستعفی نہ ہونے پر وكلا تحریک چلائیں گے۔
لاہور ہائیكورٹ بار ایسوسی ایشن كے صدر چوہدری ذوالفقارعلی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس كانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ كیا كہ وزیراعظم سپریم كورٹ كے فیصلے كے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں، لاہور ہائیكورٹ بار كے عہدیداروں  نے وزیراعظم نواز شریف پر روز دیا كہ وہ 7 دنوں میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیں اگر وزیراعظم نے ایک ہفتے میں استعفی نہ دیا تو عدلیہ بحالی سے بڑی تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں  نے كہا كہ واحد فیصلہ ہے جس میں پانچوں ججز ایک نكتے پر متفق ہیں، پاناما كے معاملے پر دنیا بھر سے استعفے آئے لیكن وزیر اعظم نے ڈھٹائی كا مظاہرہ كیا، وزیر اعظم سے استعفے كا مطالبہ جائز ہے كیوں كہ وزیراعظم كے ماتحت افسران ان كے خلاف غیر جانبدار تحقیقات نہیں  كرسكتے۔

No comments:

Post a Comment