Saturday, April 22, 2017

بارش سے متاثرہ جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں پر 278 رنز بنالئے

توار 23 اپريل 2017
قومی ٹیم کی جانب سے محمد عامر نے 3، یاسر شاہ 2، محمد عباس اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ فوٹو: اے ایف پی
کنگسٹن: میزبان ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ جمیکا ٹیسٹ کے دوسرے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالئے۔
ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں جاری 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش کے باعث پہلا سیشن نہ ہوسکا تاہم دوسرے سیشن میں میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز سے دوبارہ شروع کی تودوندرا بشو 28 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز جوزیف بغیر کوئی رنز بنائے محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ گئے۔ میزبان ٹیم نے کپتان جیسن ہولڈر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 9 وکٹوں پر 278 رنز بنائے تھے کہ دوسرے سیشن کے دوران بارش ہوکر جس کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل ختم کرنا پڑا۔ جیسن ہولڈر 55 اور شینن گیبریل 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہوئے جب کہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 5، یاسر شاہ 2، وہاب ریاض اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کھیل کے پہلے روز پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور کرین پاول نے اننگز کا آغاز کیا۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے اپنی دوسری ہی گیند پر بریتھ ویٹ کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ محمد عامر نے نئے آنے والے بیٹسمین کو زیادہ دیر وکٹ پر رکنے نہ دیا اور شمرون ہیٹمیر کو 11 رنز پر آؤٹ کردیا جب کہ محمد عامر نے پاول کو 33 اور شائی ہوپ کو بھی 2 رنز پر پویلین بھیج کر ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

No comments:

Post a Comment