Saturday, April 22, 2017

یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا

ٹیم میں واپسی کا انحصار ٹیم میں میری ضرورت پر ہو گا، یونس خان۔ فوٹو: فائل

جمیکا: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا ہے۔
یونس خان نے اعلان کیا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں کیریئر کی آخری سیریز کھیلیں گے لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں ریٹائر ہونے کا بہتر وقت وہی ہوتا ہے جب لوگ آپ کو مزید یکشن میں دیکھنا چاہتے ہوں نہ کہ وہ سمجھ رہے ہوں کہ آپ کو رخصت ہو جانا چاہیئے۔

No comments:

Post a Comment