Tuesday, April 25, 2017

پنجاب کے مختلف مقامات پر705 ٹریفک حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ، 626افراد شدید زخمی:ریسکیو 1122

لاہور( آن لائن)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر705روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں626افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں220افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 310ڈرائیور25کم عمرڈرائیور،421مسافراور119پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ150ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت168متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد83حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان41 حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل850متاثرین میں690مرد اور160خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں132فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور506افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 212زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں555موٹر سائیکلز،91آٹو رکشے،78موٹر کاریں40مسافربسیں،21ٹرک اور74 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment