Tuesday, April 25, 2017

پہلے دن3فاسٹ باولرز کو کھلایا کیونکہ وکٹ مددکررہی تھی،اندازہ تھا پانچویں دن وکٹ آسان نہیں ہوگی:مصباح الحق

جمیکا (پاکستان نیوز) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلے دن وکٹ فاسٹ بولرز کو مدد کررہی تھی اس لیے3 فاسٹ بولر کھلائے کیونکہ ہمیں اندازہ تھا کہ پانچویں دن وکٹ آسان نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق 1-0کی برتری سے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد مصباح الحق کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر اور یاسر شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاجبکہ ہماری کارکردگی گزشتہ 6 ٹیسٹ میں اچھی نہیں تھی لیکن اب میں ٹیم کی بہترین پرفارمنس سے مطمئن ہوں اور پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز انجوائے کررہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ   آج کل اچھے کلر آرہے ہیں اس لیے داڑھی کالی کی ہوئی ہے۔

No comments:

Post a Comment